انتقال پرملال

انتقال پرملال

عباس پور (نمائندہ دنیا) سب ڈویژن عباسپور کی معروف علمی و ادبی روحانی شخصیت ریٹائرڈ صدر معلم سید مخدوم حسین شاہ گیلانی آف نمجر بالا کی اہلیہ طویل علالت کے باعث گزشتہ روز داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں۔۔۔

 وہ عرصہ سے شوگر کے عارضہ کے باعث صاحبہ فراش تھیں مرحومہ کی نماز جنازہ انکے صاحبزادے مولانا حافظ سید نوید الحسن شاہ گیلانی نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں، صدر معلمین، اساتذہ، وکلا ء طلباء سول سوسائٹی کے احباب نے شرکت کی۔  مردان پریس کلب کے سابق نائب صدر ریاض حسین کا جوانسال بیٹا اور غلام ا سحاق خان انسٹیوٹ کے طالبعلم انجینئر روسلان خان یونیورسٹی ہاسٹل میں پر اسرار طور پر جاں بحق، نماز جنازہ میں جے آئی کے کے وائس چانسلر اور دیگر اعلیٰ افسران کی بھی شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں