امتِ مسلمہ کے اتحادکیلئے ملکر کام کرنا ہو گا، سراج الحق، ناصر عباس

امتِ مسلمہ کے اتحادکیلئے ملکر کام کرنا ہو گا، سراج الحق، ناصر عباس

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) قائد حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفر ی سے جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے ملاقات کی۔

 سراج الحق نے رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی خدمات عالمِ اسلام کیلئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس عزم کا اظہار کیا کہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم اقوام کی حمایت کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں