استاد کا کھویا ہوا رتبہ واپس دلانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت، ڈاکٹر عمران نیازی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران نیازی نے کہا ہے کہ۔۔۔
استاد کا کھویا ہوا رتبہ واپس دلانے کیلئے حکومت کو ٹیچر پے سکیل ٹیچر کارڈ اور نیشنل ٹیچنگ کونسل جیسے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک ہم استاد کو \'قابلِ رحم کردار\' کے بجائے \'باوقار شخصیت\' نہیں بنائیں گے، ملک کا بہترین ٹیلنٹ اس شعبے کا رخ نہیں کرے گا۔