خواتین کی قیادت موسمیاتی لچک اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ،سلیم شیخ

خواتین کی قیادت موسمیاتی لچک اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ،سلیم شیخ

اسلام آباد ( دنیارپورٹ) وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان اور ماحولیاتی پالیسی کے ماہر سلیم شیخ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے خواتین کی مؤثر شرکت اور قیادت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی موسمیاتی پالیسی خواتین کو موسمیاتی اقدامات، قدرتی وسائل کے پائیدار انتظام اور مقامی برادریوں کی مضبوطی میں مرکزی کردار دینے پر زور دیتی ہے ۔ خواتین کو بااختیار بنانا موسمیاتی لچک پیدا کرنے ، پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور ملک بھر کی برادریوں کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں