پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تاریخ کا بدترین پٹرول بم، حماد قریشی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ملکی تاریخ کا بدترین پٹرول بم ہے۔
موجودہ حکومت نے ایک بار پھر آئی ایم ایف اور امریکا کی خوشنودی کیلئے پاکستانی عوام پر معاشی حملہ کر دیا ہے۔ یہ اقدام عوام کے ساتھ بدترین ناانصافی اور معاشی قتل کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے اپنے ایک ردعمل میں کیا۔