جماعت ہشتم کے امتحانات آج سے شروع، فول پروف سکیورٹی انتظامات
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود نے کہا ہے کہ۔۔۔
آج سے پیکٹا کے آج تحت شروع ہونے والے جماعت ہشتم کے امتحانات کو ہر ممکن شفاف اور فول پروف بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کے فوکل پرسنز اور امتحانی عملہ کو واضح طور پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اگر امتحانی عمل کے دوران کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا ارتکاب ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔