خواتین کی کامیابیوں کو سراہنے کی ضرورت،وی سی فاطمہ جناح یونیورسٹی
راولپنڈی (اے پی پی) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشرا مرزا نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم، اعتماد اور قیادت کے مواقع فراہم کر کے ہی ایک مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن خواتین کی کامیابیوں کو سراہنے اور ان کے لیے مساوی مواقع، عزت اور بااختیار مستقبل کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے ۔