مری، مال روڈ ہل سائیڈ کی عمارتوں کو گرانے کیلئے ٹینڈر جاری

مری، مال روڈ ہل سائیڈ کی  عمارتوں کو گرانے کیلئے ٹینڈر جاری

مری (نمائندہ دنیا) مال روڈ ہل سائیڈ کی عمارتوں کو ڈیمالش کرنے کیلئے ایم سی مری کی جانب سے ساڑھے سترہ کروڑ روپے کاٹینڈر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔

 جس کے تحت میونسپل کارپوریشن مری نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ ٹھیکیداروں سے ای ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعے 25مارچ تک ٹینڈرز طلب کیے ہیں، تمام ٹینڈرنگ کا عمل PPRAقوانین کے مطابق تیار کیا گیا ہے جمعہ کے روز سے ہی عمارتوں کو مسمار کرنے کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں