ڈاکٹر طاہر القادری آخری عشرہ میں سیرت نبی پر خصوصی خطاب کرینگے
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری ’حضور نبی اکرمؐ کے اخلاق کریمانہ‘ کے موضوع پر خصوصی اور فکر انگیز خطابات کریں گے۔
ان روحانی و علمی نشستوں میں سیرت نبویؐ کے ان روشن پہلوؤں کو اجاگر کیا جائیگا جو انسانی زندگی کے ہر شعبے کیلئے کامل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے خطابات میں حضور نبی اکرمؐ کے اعلیٰ اخلاق، عفوودرگزر، محبت، صبر، عدل، رواداری اور خدمت انسانیت جیسے عظیم اوصاف کو تفصیل سے بیان کریں گے۔