راولپنڈی ، گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات
راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق شہر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے موثر انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔
سینئر پولیس افسران ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ بھی دے رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے ایلیٹ فورس کمانڈوز اور متعلقہ تھانوں کی موبائلز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں علاقوں میں گشت کر رہی ہیں جبکہ عبادت گاہوں میں آنیوالے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔