اسلام آباد، آپریشنل کمانڈرز کانفرنس، سکیورٹی کا جائزہ لیا

اسلام آباد، آپریشنل کمانڈرز کانفرنس، سکیورٹی کا جائزہ لیا

بس ٹرمینلز کی سکیورٹی سخت، زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف اور طاق راتوں کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ شہر بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں سکیورٹی اور پارکنگ کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تمام بس ٹرمینلز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں