معاشی ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار، فیصل راٹھور
تحریک آزادی کشمیر میں دلیرانہ کردار ادا کرنیوالی خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بڑا مقام دیا ہے، سرکار دو عالمؐ نے خواتین کے حقوق بیان فرمائے اور انہیں ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دی حتیٰ کہ جائیداد تک میں انہیں بھرپور حصہ دیا گیا، کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی و کشمیری خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوا کر دوسری خواتین کیلئے بھی راہیں ہموار کررہی ہیں، تحریک آزادی کشمیر میں دلیرانہ کردار ادا کرنے والی خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں، خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔