کامسٹیک اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مابین تعلیم کے فروغ کا معاہدہ
اسلام آباد(نامہ نگار)کامسٹیک اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔۔
۔یہ اتفاق رائے ایچ ای سی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال چودھری اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ او آئی سی کے رکن ممالک میں تحقیق اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد مشترکہ پروگرام شروع کیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں مسلم اقلیتی برادریوں اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے محققین کے لیے سالانہ 200 فیلوشپس فراہم کی جائیں گی ۔