راولپنڈی ، سٹریٹ کرائم،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 3ملزم گرفتار

راولپنڈی ، سٹریٹ کرائم،موٹر سائیکل چوری  کی وارداتوں میں مطلوب 3ملزم گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 3ملزمان گرفتار کر کے 6مسروقہ موٹر سائیکل، چھینا گیا موبائل فون اور ساڑھے 23 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔۔۔

تھانہ صادق آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 6 مسروقہ موٹر سائیکل اور 2 ہزار روپے نقدی جبکہ نیو ٹاون پولیس نے سنیچنگ کی وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون اور موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والے 21 ہزار 500 روپے برآمد کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں