میڈیکل سٹور چوری کا معمہ حل ،ہسپتال کے 5ورکرز سمیت 6ملزم گرفتار
راولپنڈی(این این آئی) تھانہ مورگاہ پولیس نے دس روز قبل ہسپتال کے میڈیکل سٹور سے ہونے والی ادویات چوری کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے۔۔۔
ہسپتال کے پانچ ورکرز سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں ادویات اور انجیکشن، انجیکشن کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کیا گیا۔