دولتالہ ،مکان کی چھت گرنے سے خاتون زخمی
جاتلی (نمائندہ دنیا)دولتالہ کے نواحی گاؤں ڈھوک اعوان نزد درکالی سیداں میں مکان کی چھت گرنے سے 40 سالہ خاتون ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئیں۔
جاتلی (نمائندہ دنیا)دولتالہ کے نواحی گاؤں ڈھوک اعوان نزد درکالی سیداں میں مکان کی چھت گرنے سے 40 سالہ خاتون ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیاریسکیو اہلکاروں نے سخت تگ و دو کے بعد خاتون کو ملبے سے باہر نکالا۔ فوری طور پر سول ہسپتال گجرخان منتقل کر دیا گیا ہے ۔