طلال چوہدری سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال ، امن و امان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
شاہ غلام نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی۔وزیر مملکت نے دعوت قبول کرتے ہوئے عید الفطر کے بعد دورے کی یقین دہانی کرائی۔