وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سے انسانی حقوق کمیشنِ کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار سے انسانی حقوق کمیشنِ پاکستان کے وفد کی ملاقات۔ ملاقات میں انسانی حقوق کے فروغ، آئینی آزادیوں کے تحفظ اور کمزور طبقات کی شمولیت پر گفتگو ہوئی۔
وفد میں مجلس عاملہ کے ممبران فرحت اللہ بابر ، سعدیہ بخاری، اور کمپلینٹ آفیسر سُماتا عالم شامل تھیں۔ وفاقی محتسب نے ہراسیت کے خاتمے اور وقارِ کارگاہ کے تحفظ کے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔