پوٹھوہار ڈویژن، رواں سال ڈکیتی، چوری کے 105ملزم گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے رواں سال ڈکیتی، چوری میں ملوث 48گینگز کے 105ملزمان کو گرفتار کرکے 74موٹرسائیکل، 3لوڈر رکشے، 34موبائل فون، لیپ ٹاپ، 18لاکھ 32ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا۔
کینٹ پولیس نے 9ملزمان کو گرفتار کر کے 10مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور 4لاکھ 46ہزار روپے، ویسٹریج پولیس نے 16ملزمان سے 7موٹرسائیکل، 7موبائل فون، 3لاکھ 28ہزار روپے اور اسلحہ، نصیرآباد پولیس نے 15ملزمان سے 11موٹر سائیکل، 3دیگر گاڑیاں، 1لاکھ 36ہزار روپے اور اسلحہ، آر اے بازار پولیس نے 11ملزمان سے 6موٹرسائیکل، 10موبائل فون، 1لاکھ 24ہزار روپے اور اسلحہ، ریس کورس پولیس نے 10ملزمان سے 11موٹرسائیکل، موبائل فون، 1لاکھ 51ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا۔
سول لائنز پولیس نے 4ملزمان سے 4موٹرسائیکل اور 18ہزار روپے، چکلالہ پولیس نے 11ملزمان سے 8موٹرسائیکل، موبائل فون، 83ہزار روپے اور اسلحہ، مورگاہ پولیس نے 6ملزمان سے 3موٹرسائیکل، 5موبائل فون اور 39ہزار روپے ، ٹیکسلا پولیس نے 7ملزمان سے 2موٹرسائیکل، 2موبائل فون، 31ہزار روپے اور اسلحہ ، واہ کینٹ پولیس نے 10ملزمان سے 10موٹرسائیکل، 2موبائل فون، 3لاکھ 3ہزار روپے اور اسلحہ، صدر واہ پولیس نے 6ملزمان سے 2موٹر سائیکل، 5موبائل فون، 1لاکھ 70ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا۔