ریسکیو 1122مری عید پر متحرک
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) عیدالفطر پر ریسکیو 1122مری نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں، عید کے پہلے دن 78ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن پر فوری رسپانس دیا گیا۔
بیسیوں زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 48 کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو 1122کی ٹیمیں عید تعطیلات کے دوران مکمل طور پر متحرک رہیں۔