RWMCورکرز دوران عید متحرک، زیرو ویسٹ ہدف حاصل

RWMCورکرز دوران عید متحرک، زیرو ویسٹ ہدف حاصل

گلیوں، بازاروں، مساجد، عیدگاہوں کی مکمل صفائی، شہریوں کا خراج تحسین

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کے موقع پر شہر بھر میں بھرپور اور منظم صفائی آپریشن کرتے ہوئے ’’زیرو ویسٹ‘‘ کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔ کمپنی کی جانب سے گلیوں، بازاروں، مساجد، عیدگاہوں، قبرستانوں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنا ئی گئی جسے شہریوں نے بے حد سراہا۔ خصوصی صفائی پلان کے تحت شہر بھر میں قبل از وقت اقدامات کیے گئے۔ اسی طرح قبرستانوں کی صفائی بھی احسن انداز میں مکمل کی گئی جبکہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو بہتر بنا کر شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا جس کے باعث کسی بڑے مسئلے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں