اسلام آباد میں لوگوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں میں حاضری دی مرحومین عزیز و اقارب کیلئے فاتحہ خوانی
اسلام آباد (اے پی پی) عیدالفطر کے موقع پروفاقی دارالحکومت میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مرحوم عزیزوں کو یاد کرنے کے لیے قبرستانوں میں حاضری دی اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
اسلام آباد (اے پی پی) عیدالفطر کے موقع پروفاقی دارالحکومت میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مرحوم عزیزوں کو یاد کرنے کے لیے قبرستانوں میں حاضری دی اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بہت سے لوگوں نے فجر کی نماز کے فورا بعد قبرستان جانے کو ترجیح دی۔ یہ عمل عید کے تینوں دنوں میں مسلسل دیکھا گیا۔ہر عمر کے افراد اپنے عزیزو اقارب کی قبروں کے پاس بیٹھ کر تلاوت کرتے اور فاتحہ خوانی کرتے نظر آئے ۔ بہت سے افراد نے قبروں پر پھولوں کی چادریں، گلاب کی پتیاں اور عرق گلاب بھی چھڑکا۔
ان کے چہروں سیغم کی آمیزش جھلک رہی تھی ۔