پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ،نیئر بخاری

پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ،نیئر بخاری

یوم پاکستان پر ہمیں قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر تر جیح دینے کا عہد کرنا ہوگا ،پی پی رہنما

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر بخاری نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے کہ بانیانان پاکستان کے افکار کی روشنی میں حقیقی فلاحی جمہوری پاکستان کیلئے اپنی اپنی سطح پر ذمہ داریاں پوری کرے ہوئے پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کی سلامتی تحفظ تعمیر وترقی میں ہے شہری کو کردار ادا کرنا ہے ۔ یوم پاکستان پر ہمیں قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر تر جیح دیتے ہوئے عہد کرنا ہوگا کہ اپنی سوچ اور نظریہ دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے پر وقت ضائع کرنے کی بجائے ملکی استحکام قومی یکجہتی کیلئے اپنی توانائیاں خرچ کی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں