اکادمی ادبیات میں یومِ پاکستان کے موقع پر تقریبِ پرچم کشائی

 اکادمی ادبیات میں یومِ پاکستان  کے موقع پر تقریبِ پرچم کشائی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان میں یومِ پاکستان کے موقع پر تقریبِ پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں قیصرہ علوی، جبار مرزا،فریدہ حفیظ، افشاں عباسی، امداد آکاش، اقبال حسین افکاراور صدر نشین اکادمی پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف کے علاوہ نائب ناظم میر نواز سولنگی، نائب ناظم ڈاکٹر بی بی امینہ، افسرِ انتظامیہ رفیقہ نازلی اور اکادمی کے عملے سمیت دیگر معززین شریک ہوئے ۔تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد جناب جبار مرزا نے ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقعے پر شرکا نے وطنِ عزیز کے ساتھ اپنی وابستگی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں