رومن کیتھولک کرسچن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں پرچم کشائی تقریب
راولپنڈی/اسلام آباد(این این آئی) یومِ پاکستان کے موقع پر رومن کیتھولک کرسچن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر رومن کیتھولک کرسچن کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر سوسائٹی سرفراز فرانسیس نے دیگر معززین کے ہمراہ قومی پرچم کشائی کی اور پاکستان ڈے کے حوالے سے کیک کاٹا۔ ہولی فیملی کیتھولک چرچ کے انچارج اور آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی بابو ساجد امین کھوکھر سمیت ممبران سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔