میاں ریحان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر، میاں کاشف ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر

 میاں ریحان عوامی تحریک کے سینئر نائب  صدر، میاں کاشف ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط اورمؤثر بنانے کے لیے اہم عہدوں پر تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔

 میاں ریحان مقبول سینئر نائب صدر،زاہد محمود اور میاں زاہد اسلام نائب صدور ، میاں کاشف ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر  کردیا گیا۔،نومنتخب رہنمائوں نے کہا کہ نئی تقرریوں سے تنظیمی امور میں بہتری آئے گی اور عوامی سطح پر پاکستان عوامی تحریک کا پیغام زیادہ مؤثر انداز میں پہنچے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں