سپلائی چین پر سائبر حملے کاروباری اداروں کیلئے بڑا خطرہ

 سپلائی چین پر سائبر حملے کاروباری اداروں کیلئے بڑا خطرہ

خطرات کو کم کرنے میں اہم رکاوٹ ماہر افرادی قوت کی کمی :کیسپرسکی خطرات سے نمٹنے کیلئے مینجڈ سکیورٹی سروسز اپنائی جا ئیں ، ماہرین کی سفارش

اسلام آباد(نامہ نگار)کیسپرسکی کی حالیہ تحقیق کے مطابق سپلائی چین اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات سے جڑے خطرات نے ظاہر کیا ہے کہ سپلائی چین پر سائبر حملے کاروباری اداروں کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں،گزشتہ سال ہر تین میں سے ایک ادارہ ایسے حملے کا شکار ہوا۔ سروے کے مطابق سپلائی چین اور اعتماد پر مبنی تعلقات کے خطرات کو کم کرنے میں ایک اہم رکاوٹ ماہر افرادی قوت کی کمی ہے ، دیگر بڑی رکاوٹوں میں مختلف سائبر سکیورٹی ترجیحات کو بیک وقت سنبھالنے کی ضرورت شامل ہے ۔ 39 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ان کے معاہدوں میں ٹھیکیداروں کے لیے واضح آئی ٹی سکیورٹی ذمہ داریاں شامل نہیں ہوتیں جبکہ 32فیصد کے مطابق غیر آئی ٹی عملہ ان خطرات کو مکمل طور پر نہیں سمجھتا۔ کیسپرسکی کے سکیورٹی آپریشنز سینٹر کے سربراہ سرگئی سولداتوف کے مطابق اس صورتحال سے نکلنے کے لیے صنعت کو زیادہ مربوط اور یکساں حفاظتی حکمتِ عملیاں اپنانا ہوں گی جن میں ٹھیکیداروں کا معیاری جائزہ اور مختلف ٹیموں کے درمیان آگاہی شامل ہے ۔ ماہرین نے ان خطرات سے نمٹنے کیلئے مینجڈ سکیورٹی سروسز اپنانے کی سفارش کی ہے ۔ 

کیسپرسکی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں