کیوایس ورلڈ یونیورسٹی سبجیکٹ رینکنگ کامسیٹس یونیورسٹی کی ریاضی میں پہلی پوزیشن

کیوایس ورلڈ یونیورسٹی سبجیکٹ رینکنگ کامسیٹس یونیورسٹی کی ریاضی میں پہلی پوزیشن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادنے کیوایس ورلڈ یونیورسٹی سبجیکٹ رینکنگ میں ریاضی کے ۔۔۔

مضمون میں پاکستان کی سطح پر پہلی پوزیشن اور عالمی سطح پر 111 پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ متعدد شعبوں میں نمایاں پو زیشن حاصل کی ہے ۔ مضامین پر مبنی اس درجہ بندی میں یونیورسٹی کی عالمی سطح پر کئی مضامین کے شعبوں درجہ بندی کی گئی ہے جیسا کہ انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی میں 221، کمپیوٹر سائنس 180 ، معاشیات201سے 250 ، فزکس (251-300)، ماحولیاتی سائنسز (301-350) اور اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس میں (301-375) معاشیات کے شعبے میں، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (CUI) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے ساتھ 201-250 کی درجہ بندی میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں