پی ای سی ، ٹرینی پروگرام ، 1,700 نئے انجینئرنگ گریجویٹس منتخب

پی ای سی ، ٹرینی پروگرام ، 1,700 نئے انجینئرنگ گریجویٹس منتخب

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اپنے فلیگ شپ گریجویٹ انجینئر ٹرینی (GET) پلیسمنٹ پروگرام کے دوسرے بیچ کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی مکمل کر لی ہے ، جس کے تحت 1,700 نئے انجینئرنگ گریجویٹس کو ملک بھر میں چھ ماہ کی صنعتی تربیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔۔

۔تقریب پی ای سی کے ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے عمل کا افتتاح کیا، جبکہ پی ای سی ہیڈکوارٹرز سے سینئر افسران اور گورننگ باڈی کے ارکان نے آن لائن شرکت کی۔اس پروگرام کے دوسرے بیج کے لیے مجموعی طور پر 5,300 امیدواروں نے آن لائن درخواست دی، جن میں سے سکریننگ کے بعد 3,982 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جبکہ 1,700 امیدواروں کو شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے حتمی طور پر منتخب کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں