ڈینگی اور پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت

ڈینگی اور پولیو کے خاتمہ کیلئے  ہر ممکن اقدامات کی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈینگی اور پولیو کے تدارک کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں جڑواں شہروں راولپنڈی اور۔۔

 اسلام آباد کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر 13 تا 16 اپریل ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور پری کیمپین سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، انسداد ڈینگی اقدامات، ان ڈور و آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلنس اور فیلڈ ایکٹیویٹیز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جڑواں شہروں کی انتظامیہ باہمی مشاورت اور مربوط حکمت عملی کے تحت ڈینگی اور پولیو کے خلاف مشترکہ مہم چلائے گی تاکہ کوئی بھی علاقہ کور ہونے سے رہ نہ جائے اور ہر گھر تک رسائی یقینی بنائی جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سروس سٹیشنز، ٹائر شاپس اور دیگر ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی کی جائے جبکہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے بھرپور اور تسلسل کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو رضاکارانہ مہم میں شامل کرنے ، خصوصی جیکٹس کی فراہمی اور گلی محلوں میں آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں