کوئی سیاسی رہنما پاکستان سے بڑا نہیں ہے ،بیرسٹر دانیال

کوئی سیاسی رہنما پاکستان  سے بڑا نہیں ہے ،بیرسٹر دانیال

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی رہنما پاکستان سے بڑا نہیں اور۔۔

 ملک کے وقار کو نقصان پہنچانا ناقابل برداشت ہے ، پاکستان کے خلاف مہم چلانے والے عناصر اور ان کے سہولت کار بے نقاب ہو چکے ہیں،، حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں عالمی توانائی بحران کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔وہ جمعہ کو چکلالہ اسکیم تھری، ولایت کالونی، اسٹریٹ 3A میں نئی مکمل ہونے والی سوئی گیس پائپ لائن کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں