راولپنڈی، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15  پر بوگس کال کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) صادق آباد پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر بوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق زیر حراست شخص نے ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ تین مسلح افراد اس سے ڈکیتی کی واردات کر رہے ہیں۔ تاہم صادق آباد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ کالر کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے جان بوجھ کر ایمرجنسی ہیلپ لائن پر جھوٹی اور بوگس کال کی تھی جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں