ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق، 15زخمی
ایبٹ آباد (اے پی پی) ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122ہری پور کے مطابق۔۔۔
ہزارہ موٹروے پر کوٹ نجیب اﷲ انٹرچینج کے قریب ٹویوٹا ہائی ایس اور ٹرک کے مابین تصادم کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کی ہدایت پر ریسکیو 1122ہری پور کی میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 15افراد زخمی ہو گئے۔