منشیات سپلائر کو 9 سال قید، 2 لاکھ جرمانہ
راولپنڈی(خبر نگار)معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم آصف علی کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔۔۔
مجرم سے 1 کلو 480 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اگست 2025 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔