خیبر میں فائرنگ ،2خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

خیبر میں فائرنگ ،2خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

واقعات تھانہ باڑہ اکا خیل اور جمرود غنڈی میں ہو ئے ،مقدما ت درج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ، تھانہ باڑہ اکاخیل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔دوسرا واقعہ جمرود غنڈی میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار زاہداللہ کا بیٹا خادم خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں