گوجرخان سے ڈکیت گرفتار موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ گوجرخان پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم دو ماہ قبل شہریوں سے ڈکیتی کی واردات میں مطلوب تھا ۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موٹر سائیکل، 9 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔