19 اپریل کو ہونیوالا جلسہ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا ،پی ٹی آئی رہنما
مردان (نمائندہ دنیا) تحریک انصاف کے زیر اہتمام 19 اپریل کو ہونے والے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
اس سلسلے میں سابق صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی قیادت میں ان کے حلقہ انتخاب پی کے 57 کے کارکنوں کا اجتماع ہوا، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پارٹی کے ریجنل صدر اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ جلسہ ملکی سیاست کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد عمران خان کی ہدایت پر یہ جلسہ عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ ہوگا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اس موقع پر ضلع مردان کے لیے ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔