ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی ،شہرکو خوبصورت بنانے کیلئے بھرپور اقدامات
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر کی نرسریوں میں پودوں اور پھولوں کی دیکھ بھال کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔
ادارے کے ماہر مالی اور ہارٹیکلچر اسٹاف جدید طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پودوں کی صحت، نشوونما اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہیں،نرسریوں میں موسمی پھولوں، سجاوٹی پودوں اور سایہ دار درختوں کی افزائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔