فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو نوبل امن انعام دیا جائے ،ورلڈ پیس جرگہ پروگرام
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ورلڈ پیس جرگہ پروگرام نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو نوبل امن انعام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان عالمی سطح پر امن، مکالمے اور استحکام کے فروغ میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
اس امرکا اظہار ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے چیئرمین رعایت اللہ خان (خان بابا) اور چیئرپرسن ویمن پیس جرگہ پروگرام سعدیہ خان نے راولپنڈی پریس کلب میں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر کیا۔ چیئرمین نے کہا کہ تنظیم طویل عرصے سے روایتی جرگہ نظام کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی، مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سرگرمِ عمل ہے ، جو امن کے قیام کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔