مری ،مہنگائی کا طوفان ،اشیائے صرف کی قیمتیں آسمان پر

مری ،مہنگائی کا طوفان ،اشیائے صرف کی قیمتیں آسمان پر

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھے ،دوکاندار،نوٹس لیا جائے ،شہری

مری (نمائندہ نمائندہ دنیا) مری میں مہنگائی کا طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء جیسے آٹا، چینی، گھی، سبزیاں اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتیں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کے لیے ان کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے ، دوکانداروں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے ، جس کا براہِ راست اثر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر پڑا ہے مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں