روز گار سہولت پروگرام، اب تک 1500 سے زائد خاندان مستفید ہو چکے،خالد سندھو
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستان نے مؤثر سفارت کاری سے اہم کردار ادا کیا۔۔۔
خدمت کی سیاست کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے روزگار سہولت پروگرام کے بارہویں مرحلے کے انعقاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزید ایک سو خاندانوں کو موٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ، جوکی مشین، ماہی گیروں کو کشتیوں سمیت ان کا مطلوبہ روزگار فراہم کیا گیا، پندرہ سو سے زائد خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔