امن و امان کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ،آئی جی

 امن و امان کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ،آئی جی

داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت ،مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے سی ٹی او کا ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹرجنرل آف پولیس علی ناصررضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا جس میں سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی نے وفاقی دارالحکومت میں موثر سکیورٹی انتظامات ،مجموعی امن وامان،جرائم کے انسداد اور ٹریفک کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے احکامات بھی جاری کئے ، انہوں نے کہا کہ تمام افسران شہر کو کرائم سے محفوظ بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،شہرمیں موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کو یقینی بنائیں،مقدمات میں مطلوب عدالتی مفروران اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ ادھرسی ٹی او کا ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ  لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں