ڈکیتی اور ر اہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے 3ارکان گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول پولیس ٹیم نے ڈکیتی اور ر اہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے ۔ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔