اسلام آباد ،10اشتہاریوں سمیت 13جرائم پیشہ افراد گرفتار
انڈسٹریل ایریا، کورال اور نیلور میں کاررروائیاں ، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
اسلا م آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 10مجرمان اشتہاریوں سمیت 13 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں تھانہ انڈسٹریل ایریا،تھانہ کورال اور تھانہ نیلور پولیس ٹیموں نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کے تین عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔