مری ،خاتون کو قتل کرنے والا اشتہاری پکڑا گیا
مری (نمائندہ دنیا) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ڈی پی او مری محمد عرفان بٹ کی زیر نگرانی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم ناصر محمود کو گرفتار کر لیا گرفتار، ملزم نے نازیہ بی بی پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کیا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تھی۔