اسلام آباد میں سرچ آپریشنز، 26 مشکوک افراد تھانے بند

 اسلام آباد میں سرچ آپریشنز، 26 مشکوک افراد تھانے بند

762 افراد،442گھرانوں، 15ہوٹلوں ،362موٹر سائیکلوں ،149گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 762افراد،442گھرانوں، 15 ہوٹلوں ، 63دکانیں،362موٹر سائیکلوں اور 149 گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ جانچ پڑتال کے لئے 26 مشکوک افراد اور 30موٹرسائیکلوں کوبھی تھانہ جات میں منتقل کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں