تلہ گنگ، 300 میٹرک ٹن گندم کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چکوال کی کارروائی ،7گاڑیوں کو سرکاری گودام منتقل کر دیا گیا
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چکوال سدرہ معراج نے فوڈ انسپکٹر مجتبیٰ صفدر اور ان کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی گندم کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ تلہ گنگ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران 7 گاڑیوں کو روکا گیا، جن میں تقریباً 250 سے 300 میٹرک ٹن گندم لوڈ تھی۔ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کے پاس مطلوبہ دستاویزات موجود نہ ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے نتیجے میں تمام گاڑیوں کو تحویل میں لے کر گندم کو سرکاری گودام سنٹر چکوال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔