مردان ،حفاظتی ٹیکوں سے آگاہی بارے ای پی آئی کے زیر اہتمام واک
مردان(نمائندہ دنیا)حفاظتی ٹیکوں سے آ گاہی کے حوالے سے ای پی آئی کے زیر اہتمام ڈی ایچ او آفس سے پریس کلب تک واک کی گئی، واک کی قیادت ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ضیاء الرحمان نے کی۔
واک میں سول سوسائٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی، واک کے شرکاء نے پلے کارڈ اوربینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حفاظتی ٹیکوں کے آگاہی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔