نون ،چار افراد کے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار

 نون ،چار افراد کے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار

ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث13ملزمان بھی پکڑے گئے ،ڈی آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی جواد طارق ، ایس ایس پی آپریشنز ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ نے سال 2026 میں بھی آئی جی اسلام آباد کے وژ ن \"جرائم سے پاک اسلام آباد\" کے تحت منظم جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مختلف سنگین مقدمات میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں تھانہ نون کے علاقے میں ہونے والے بلائنڈ مرڈر کیس میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، تھانہ نون کے علاقے اسلام آباد ہومز فیز III، جھنگی سیداں میں مورخہ 25 مارچ کو چار افراد (ایک خاتون، ایک بچہ اور دو مرد) کو قتل جبکہ آٹھ سالہ بچی کو اغوا کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت یوسف، ابراہیم اور ریشماں بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں 6 اپریل کو زونل ہیڈ میاں الیکٹرانکس برانچ کے ملازمین بینک میں رقم جمع کروانے جارہے تھے کہ دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر 42 لاکھ 67 ہزار روپے لوٹ لیے ۔ اس واردات میں ملوث تین رکنی \"شیر و گینگ \"کو گرفتار کر لیا گیا ، جن میں گینگ لیڈر شیر خان عرف شیرو، شیر ولی اور حسنین عمران شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ تھانہ کھنہ، تھانہ ہمک، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر سنیچنگ کی وارداتیں کرتے تھے ، جن میں نقدی اور موبائل فونز چھینے جاتے تھے ۔ ان وارداتوں میں ملوث راجہ گینگ کے سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان میں دو چوری شدہ موبائل فونز کو رسیو کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں