19 سالہ نوجوان سے مبینہ زیادتی میں ملوث دو افراد گرفتار

 19 سالہ نوجوان سے مبینہ زیادتی میں ملوث دو افراد گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ نوجوان سے مبینہ زیادتی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان اسے بہانے سے اپنے دفتر بلا کر لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ متاثرہ نوجوان کا میڈیکل پراسس بھی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں